سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام قومی امن کنونشن آج ایوان اقبال لاہور میں ہوگا

ٍِفیصل آباد ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور بد امنی کے خلاف آج مورخہ 22 ستمبر کو ”قومی امن کنونشن” ایوانِ اقبال لاہور میں منعقد ہو رہا ہے۔ قومی امن کنونشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ قومی امن کنونشن کی صدارت فخرالمشائخ صاحبزادہ قاضی محمد فضل رسول حیدر رضوی کریں گے۔

جبکہ مقررین میں اہم قومی راہنما، دانشور، صحافی اور علماء و مشائخ شامل ہوں گے۔ شع رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروانوں سے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا خصوصی خطاب کریں گے۔

دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے واضح اور ٹھوس تجاویز پیش کی جائیں گی۔’قومی امن کنونشن”کے موقع پر قومی اسمبلی میں ممتاز قادری کے حق میں آواز اٹھانے والے مجاہد علی خان کو ناموسِ رسالت ایوارڈ اور زمرد خان کو جرأت ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔