سنی بھی اسلامک سٹیٹ کے نشانے پر ، شام میں 85 فوجی مار ڈالے

Sunni

Sunni

دمشق (جیوڈیسک) اسلامک سٹیٹ نے سابق عراقی صدر صدام حسین کے حامیوں کو آئی ایس میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ صوبہ دیالہ میں سنیوں کے پانچ گروپوں کو 48 گھنٹے تک کا وقت دیا ہے۔

اس دوران ان گروپوں کو یا تو اسلامک سٹیٹ میں شامل ہونے کے بارے میں فیصلہ کرنا ہے یا پھر انہیں صوبے سے نقل مکانی کرنا پڑے گی۔ عالمی میڈیا کے مطابق مزاحمت کرنے کی صورت میں سزاوں کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔

جون کے آخر میں عراق اور شام کے زیر قبضہ علاقوں میں خلافت قائم کرنے کے ساتھ اس گروپ نے اپنا نام اسلامک سٹیٹ رکھ لیا ہے۔ ورنہ یہ اسلامک سٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا آئی ایس آئی ایس کے نام سے جانی جاتی تھی۔

دوسری جانب شام میں آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ شام میں اسلامک سٹیٹ کے جہادیوں نے 85 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شامی تنازعے میں یہ شدت پسند گروہ بھی جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ اسلامک اسٹیٹ کے 28 جنگجو بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔