سنی دیول کی مشہور زمانہ فلم گھائل کی تیاری ایک بار پھر شروع ہو گئی جبکہ فلم کے نئے ہدایت کار کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔
راجکمار سنتوشی کی ہدایت کردہ انیس سو نوے کی بلاک بسٹر کی سیکوئل میں سنی دیول نئے ایکشن میں نظر آنے کے خواہشمند ہیں۔ اس فلم سے وابستہ بعض ذرائع کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر کی تلاش ایک دو ماہ میں مکمل ہوتے ہی اس کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔ ہو سکتا ہے یہ کوئی پرانا چہرہ ہو یا کوئی نیا بھی ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ انیس سو نوے میں بننے والی اس فلم میں سنی دیول کے علاوہ راج ببر اور مینا کشی نے بھی کام کیا تھا۔