ممبئی (جیوڈیسک) اگرچہ سنی لیون کو اپنی پہلی فلم ’’جسم 2 ‘‘ سے کوئی پرجوش آغاز نہیں ملا تھا اور دوسری فلم ’’جیک پوٹ ‘‘ کا بھی کچھ اتنا زیادہ رسپانس نہیں ملا تھا لیکن اب اسے اپنا مستقبل روشن دکھائی دے رہا ہے اور وہ آخر کار خوش قسمت نظر آ رہی ہیں کیونکہ اس نے اب ایک اور فلم سائن کرلی ہے جس میں وہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
سنی لیون نے تین روز قبل ایک نئی فلم ’’One Night Stand ‘‘(ون نائٹ اسٹینڈ) سائن کی ہے جس میں وہ بطور ہیروئن جلوہ گر ہونگی اور اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس فلم کے ہیرو اداکارہ بپاشا باسو کے سابق بوائے فرینڈ رانا دگوبتی ہونگے۔
شاید یہ ’’راگنی ایم ایم ایس 2 ‘‘ کے لیے بڑی کامیابی ہو گی جس نے سنی لیون کے لیے مزید راستہ ہموار کر دیا تھا اور اب اداکارہ کے پاس تین نئے پراجیکٹ ہیں جن میں ’’ٹینا اینڈ لولو‘‘، ’’مستی زادے ‘‘ اور ’’کرنٹ تھیگا ‘‘ اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ’’تیرا بے ایمان لو‘‘ ، ’’پٹیل ریپ‘‘ اور ’’ڈی کے‘‘ میں بھی کام کر رہی ہیں۔
اب نئی فلم ’’ون نائٹ اسٹینڈ ‘‘ فلم ملنے کے بعد سنی لیون کے پاس کافی کچھ کرنے کو ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلم ’’ون نائٹ اسٹینڈ ‘‘ کو جیسمین ڈی سوزا ڈائریکٹ کریں گی اور اس فلم کے پروڈیوسر فرقان خان اور پردیپ شرما ہونگے جب کہ اس فلم کو بھوانی لیر نے لکھا ہے۔
اس فلم کے لیے دلچسپ امر یہ ہے کہ اس فلم میں سنی لیون کی جوڑی اداکارہ بپاشا باسو کے دوست رانا دوگبتی ہیں جو کہ اس سے پہلے بپاشا کے ساتھ فلموں میں ایک ساتھ نظر آنے والے جیسا کہ ’’دم مارو دم ‘‘ اور ’’ڈیپارٹمنٹ‘‘ اور ان دنوں وہ دوبارہ بالی ووڈ کا حصہ بنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔
اب اس فلم ’’ون نائٹ اسٹینڈ ‘‘ کے ساتھ دوبارہ پرامید ہیں۔ شوبز اطلاعات کے مطابق سنی لیون کے ساتھ ساتھ ایک اور اداکارہ کو بھی اس فلم میں لیا جائے گا مگر ابھی تک اس کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس فلم میں سنی لیون ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کرے گی جو کہ رانا سے ملنے کے بعد اس کی زندگی یک دم بدل جاتی ہے۔ جیسا کے فلم کے نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس فلم کے لیے سنی لیون ہی ایک ایسی اداکارہ ہے جو اس لڑکی کے کردار کو بخوبی سمجھتے ہوئے بہترین اداکاری دکھائے گی۔ اطلاعات کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہی کردیا جائے گا۔