ممبئ (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کو ان کی سالگرہ سے قبل ہی ان کی ساس نے ہیرے کا لاکٹ کا تحفہ بھیج دیا۔ بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے ویب سائیٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے لیے پیغام میں یہ بات بتائی کہ انھیں ان کی ساس کی طرف سے ہیرے کا لاکٹ بطور سالگرہ کا تحفہ موصول ہوا ہے۔
تحفہ ان کے لیے انمول ہے اور بے حد خوشی محسوس کر رہی ہیں اداکارہ اپنی سالگرہ 13 مئی کو منائیں گی اور انھوں نے 2009 میں ڈینیئل ویبر سے شادی کی تھی۔