سنی لیون نے بھی بالی ووڈ میں کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند نکلیں

Sunny Leone

Sunny Leone

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا ہر اداکارہ کی پہلی آرزو ہوتی ہے اور کیوں نہ ہوں آخر کنگ خان کا نام ہی فلم کی کامیابی کی ضمانت ہے ایسے میں کینیڈین نژاد بے باک اداکارہ سنی لیونی نے بھی ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں سنی لیونی نے کہا کہ وہ اپنے ماضی کو بھلانا نہیں چاہتیں کیونکہ آج وہ جس مقام پر ہیں وہ انہیں اپنے ماضی ہی کی وجہ سے ملا ہے۔ ہر آدمی کی طرح انہیں بھی شہرت اچھی لگتی ہے تاہم اس شہرت کی وجہ سے انہیں تھوڑا ڈر بھی لگنے لگا ہے۔