ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے ان کے ماضی کے بارے میں سوال کرنے پر صحافی کا چہرہ تھپڑ مار کر سرخ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سنی لیونی بھارتی شہر گجرات میں ہولی کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے پہنچی تھیں۔ سنی لیونی کا جس ہوٹل میں قیام تھا وہاں ایک رپورٹر نے انھیں گھیر لیا اور ان سے ماضی سے متعلق سوال کرنا شروع کر دیا۔ صحافی نے سنی لیونی سے سوال کیا کہ آپ ماضی میں غیر اخلاقی ویڈیوز میں کام کرتی رہی ہیں۔
اب جبکہ آپ ایک فلم سٹار ہیں تو اب آپ کتنا معاوضہ لیتی ہیں۔ یہ سوال سنتے ہی سنی لیونی سیخ پا ہو گئیں اور انہوں نے صحافی کو ہوٹل سٹاف اور دیگر مہمانوں کے سامنے تھپڑ رسید کر دیا اور اپنے کمرے میں چلی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب کے آرگنائزرز اس صورتحال سے سخت پریشان ہوئے کیونکہ انھیں خدشہ تھا کہ کہیں سنی لیونی پروگرام میں شریک ہی نہ ہوں لیکن اداکارہ نے اپنے وعدے کا بھرم رکھا اور ہولی کے پروگرام میں نہ صرف شرکت کی بلکہ بالی ووڈ کے فلمی گانوں پر پرفارم بھی کیا۔
تاہم انہوں نے اس تقریب میں کسی صحافی کو داخلے کی اجازت نہ دی۔