ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں بے باک اداکاری اور بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون اب رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر ’’اے دل ہے مشکل ‘‘ بنا رہے ہیں جس میں مرکزی کردار رنبیر کپور ادا کررہے ہیں، اس فلم میں جہاں رنبیر کپور مختلف روپ میں نظر آئیں گے وہیں ان کے مد مقابل بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون ہوں گی۔
واضح رہے کہ سنی لیون اکشے کمار کی آنے والی فلم ’سنگھ از بلنگ‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔