کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز محمد راشد کی ہدایت پر محکمہ یوتھ افیئرزاینڈ اسپورٹس اور ینگ سوشک ریفارمرز کے زیر اہتمام یوتھ انٹرنیشنل کانفرنس کے موقع پر سوپر ایٹ یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں ہوگیا۔
تین روزہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کھیلوں کی سرپرست اور لارڈز گرائونڈ لندن کی واحد ایشیائی خاتون ممبر مسز اسماء علی شاہ نے کیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسز اسماء علی شاہ نے کہا کہ ینگ سوشل ریفارمرز کی جانب سے کالج اور یونیورسٹی کے طلباء کے درمیان کھیلوں کی سرگرمیاں مثبت رحجان کو جنم دیتی ہیں اور طلباء اور طالبات میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا بہترین زریعہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہYSR کے صدر فہد رضوی اپنے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کے لئے جو پروگرام ترتیب دیتے ہیں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہوں یہ ایک مستند این جی او ہے جو کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیمینار’ورکشاپ’ٹریننگ سینٹر اور فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ افتتاحی میچ این ای ڈی یونیورسٹی اور سر سید یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا20اوورز کے میچ میں این ای ڈی نے157 رن اسکور کئے جبکہ سرسید یونیورسٹی کی ٹیم93رنز بناکر10روورز میں آئوٹ ہوگئی’ این ای ڈی یونیورسٹی نے میچ64رنز سے جیت لیا دوسرے میچ میںہمدرد یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا جو ٹائی ہوگیا تیسرا میچ علی گڑھ یونیورسٹی اور پیٹرو کیمیکل کے درمیان کھیلا گیا علی گڑھ یونیورسٹی137 اور پیٹروکیمیکل138 رنز12.2 اوورز میں بنائے پیٹرو کیمیکل نے یہ میچ5 وکٹ سے جیت لیا اس موقع پر نعیم اختر’ شیخ سعود’ انیس احمد انصاری’پی آر او اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز حامد علی خان اور دانیال رضا بھی موجود تھے تماشائیوں کی بڑی تعداد نے میچ سے لطف اٹھایا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔