لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ’’سپائیڈر مین ،فار فرام ہوم ‘‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا جو 2جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہدایت کار جان واٹس کی سپر ہیرو فینٹسی فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھوم رہی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈز میں چڑھ جاتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں ٹام ہولینڈ، مائیکل کیٹن، سیموئیل ایل جیکسن، میریسا ٹومی، ڈونلڈ گروور، مارٹن سٹار، زینڈایا، ٹونی ریولوری اور دیگر اداکار شامل ہیں۔