ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی بالی ووڈ میں آج کل پرانی فلموں کے سیکوئل بنانے کا رجحان عروج پر ہے اور اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ماضی کی سپر ہٹ فلم” خدا گواہ “کا بھی سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ 90کی دہائی میں بننے والی فلم “خدا گواہ “کو بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار مکل ایس آنند نے ڈائریکٹ کیا تھا جبکہ فلم میں مرکزی کردار بالی ووڈ بادشاہ امیتابھ بچن اور سری دیوی نے نبھایا تھاجسکی مدھر اور دلفریب موسیقی آج بھی مداحوں کے ذہن پر نقش ہے۔
پروڈیوسرمنوج ڈیسائی کے مطابق 1992 میں بننے والی اس رومانٹک فلم کے سیکوئل کا اسکرپٹ مکمل ہو گیا ہے جسے امیتابھ بچن کے سامنے پیش کیا گیا تو انکا ردِ عمل نہایت مثبت تھا۔ پروڈیوسر نے مزید بتایا کہ انکی بھرپور کوشش ہے کہ 1992 میں بننے والی فلم کی طرح پھر سے امیتابھ بچن اور سری دیوی کو ایکساتھ جلوئہ گر ہونے کیلئے رضا مند کر لیں، اسی سلسلے میں سری دیوی سے بھی رابطے کیا جائیگا جبکہ فلم کی بقیہ کاسٹ میں دورِ حاضر کے معروف اداکاروں کو بھی شامل کئے جانے کے امکانات ہیں۔