سپر اسٹار جانی ڈیپ اور آرمی ہیمر کی فلم “دی لون رینجر “کا نیا ٹریلر جاری

Johnny Deep

Johnny Deep

نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹیڈزنی اسٹوڈیوز نے ہالی ووڈ اسٹار جانی ڈیپ اور آرمی ہیمر کی نئی تھرلنگ ایڈونچر اور ایکشن فلم”دی لون رینجر”کانیا ٹریلر جاری کردیاگیا ہے۔ والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی اس فلم میں ایسے نقاب پوش جنگجو کی کہانی پیش کی گئی ہے جو اپنا چہرہ چھپا کر دشمنوں اور سماج مخالف طاقتوں سے لڑتا ہے۔

ہدایتکار گور وربنسکی کی اس فلم میں آرمی ہیمر مرکزی کردار جبکہ جانی ڈیپ بھی ایک اہم کردار میں جلوئہ گر ہورہے ہیں۔ ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور اس فلم میں ہلکے پھلکے تنز و مذاح کا تڑکا بھی لگایا ہے جورواں سال 3 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

واضح رہے کہ دی لون رینجرکے پروڈیوسر جیری برک ہیمراور ڈائریکٹر گور وربنسکی اس سے قبل جانی ڈیپ کی سپر ڈوپر ہٹ پائریٹس آف دی کریبین جیسی شاہکار فلم ہالی ووڈ کو دے چکے ہیں جو اب اس نئی آنے والی اس فلم کیلئے بھی کافی پر امید نظر آرہے ہیں۔