کراچی (جیوڈیسک) سپرہائی وے پر نوری آباد کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب ٹرک ایک کار پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق کراچی سے تھا اور ان کی شناخت نجم الدین، عثمان، عبداللہ، عبدالرحیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔