سپرہٹ بالی ووڈ فلم دبنگ پارٹ تھری کی تیاریاں

Part III

Part III

بالی وڈ (جیوڈیسک) کی سپر ہٹ فلم “دبنگ” کا تیسرا حصہ بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں لیکن اس بار بالی وڈ سٹار سلمان خان کے ساتھ “دبنگ گرل” سوناکشی سنہا جلوہ گر نہیں ہوں گی۔ ممبئی بالی وڈ سٹار سلمان خان کی سپرہٹ فلم دبنگ کے تیسرے سیکوئل پر کام شروع کر دیا گیا ہے لیکن اس بار فلم بین سلمان اور سوناکشی کی جوڑی کو پردہ سکرین پر ادائیں بکھیرتا نہیں دیکھ سکیں گے۔

خبر یہ ہے کہ دبنگ تھری میں سلمان خان کی ہیروئن سوناکشی سنہا نہیں ہوں گی بلکہ کوئی اور حسینہ چلبل پانڈے کے ساتھ اٹکھلیاں کرتی دکھائی دیں گی۔ بالی وڈ فلم دبنگ کے اب تک دو حصے ریلیز ہو چکے ہیں جن میں سوناکشی سنہا نے ادکاری کے جلوے بکھیرے ہیں۔ فلم بینوں نے سلمان اور سوناکشی کی جوڑی کو بیحد پسند کیا ہے۔