سپرہٹ فلم ویلکم کے سیکوئل کی تیاریاں جاری

Film Wellcome

Film Wellcome

ممبئی(جیوڈیسک)بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ویلکم کے سیکوئل کی تیاریاں جاری ہیں۔ امیتابھ بچن آر ڈی ایکس کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔فلم ویلکم میں فیروز خان آرڈی ایکس یعنی ڈان کا کردار ادا کیا تھا جو آج بھی فلم بینوں کے ذہنوں پر نقش ہے۔

فلم میں انیل کپور اور نانا پاٹیکر کی موجودگی کے باوجود فیروز خان ہی چھائے رہے۔ تاہم فیروز خان کے انتقال کے بعد بنائے جانے والے سیکوئل ویلکم بیک کے لیے امیتابھ بچن کاانتخاب کیا گیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار انیس بزمی کے مطابق فیروز خان والے کردار کے لیے انہیں بگ بی سے بہتر کوئی اور نظر نہیں آتا۔