سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ چوہدری محمد الیاس کا تحریری موقف
Posted on April 5, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
جھنگ : سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ چوہدری محمد الیاس نے اپنے تحریری موقف میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی خوراک کیلئے فراہم کیا جانیوالا گوشت مذبحہ خانہ کے ڈاکٹرکی سیل /مہر جس کے تحت جانور کے صحت مند ہونے کی تصدیق کی جاتی ہے کوہی جیل کے کچن میں پکانے کیلئے سپلائی کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیل انتظامیہ اور گوشت سپلائی کرنے والے ٹھیکیدارکے مابین طے شدہ معاہدہ کے تحت جیل میں گوشت ہڈی اور چربی کے بغیر فراہم کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ جیل میں گوشت کے حوالہ سے کسی اسیر ،قیدی یا حوالاتی کی طرف سے اس ضمن میں نہ کوئی شکایت جیل انتظامیہ کو پیش کی گئی اور نہ ہی کوئی قیدی یاحوالاتی بیمار ہوا۔ انہوں نے اس ضمن میں شائع ہونے والی خبر کی سخت الفاظ میں تردید اور مذمت کی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com