سپرمین دنیا بھر میں دھوم مچانے کے بعد پاکستان پہنچ گیا

Superman

Superman

کراچی (جیوڈیسک) سپر مین دنیا بھر میں دھوم مچانے کے بعد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ مین آف اسٹیل جیو فلمز کے تعاون سے آج ملک بھر میں ریلیز ہو رہی ہے۔ ایکشن اور سسپنس سے بھرپور اس فلم نے دنیا بھر میں کامیابی حاصل کی۔

اس بار کی جانے وا لی تبدیلیاں شائقین کو اتنی بھائیں کہ فلم نے باکس آفس پر نمبر ون کی جگہ پائی۔پہلی بار سپر مین کا کردار اداکرنے والے برطانوی اداکار ہینری کیول کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا۔ان تمام تر کامیابیوں کو سمیٹے مین آف اسٹیل جیو فلمز کے تعاون سے آج ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔