ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ فلم نگری میں 25 سال گزار لیے۔ جس کے بعد جو کچھ حاصل کیا وہ زندگی سے زیادہ ہے اور اب اس سے دور نہیں جایا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی مجھے سپرسٹار کہتا ہے توعجیب لگتا ہے۔ فلموں میں اپنے کردار کے ساتھ خوش رہتا ہوں جب کہ دیکھنے والوں کو بھی خوش رکھنا چاہتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے کردار میں ڈھل جاتے ہیں چاہے وہ رومانوی کردار ہو یا کوئی اور کردار ہو۔