اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے نگراں حکومت سے تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف الیکشن کمشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ انہیں دہشت گردی کا شکار بننے والے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔
وہ پشاور، بلوچستان اور حیدرآبادمیں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں پر ہونے والے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والوں کے خلاف حملے کئے جارہے ہیں۔
دہشت گرد تنظیمیں مستحکم پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کی سیکیورٹی واپس لینے کی کوئی ہدایت نہیں کی اور نگراں حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو مکمل فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے۔