نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا سابق پارلیمانی سیکرٹری غضنفر علی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور : نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری غضنفر علی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔