کراچی(جیوڈیسک)نگران حکومت نے ایک ہفتے کے دوران بینکنگ سیکٹر سے بائیس ارب روپے قرض لے لیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بارہ اپریل کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں مرکزی بینک سے اٹھائیس ارب روپے قرض لے کر کمرشل بینکوں کو چھ ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔
جس کے بعد رواں مالی سال میں بینکنگ سیکٹر سے حاصل کیے گئے قرضوں کا حجم نو سو پینسٹھ ارب سے تجاوز کر گیا جس کا نوے فیصد کمرشل بینکوں سے حاصل کیا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی قرضوں میں بجٹ سپورٹ کے لیے نو سو باون ارب روپے حاصل کیے گئے۔