نگران حکومت اور سپریم کورٹ آف پاکستان قومی دولت لوٹنے والے تمام سیاستدانوں سے واجبات کی وصولی کرے ۔روحیل اکبر
Posted on April 11, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سکروٹنی کے عمل کوصاف و شفاف بنا کر ایک ایسی چھاننی لگائی ہے جس سے تمام گند دور ہوجائے گا ،قومی دولت لوٹنے اور سرکاری مال سے جائیدادیں بنانے والوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ ملک وقوم کی تقدیر کے فیصلے کریں ۔
سکروٹنی کے صاف شفاف عمل کے بعد ایماندار اور محب وطن مخلص لوگ ہی آگے آئیں گے اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتخابات میں آئین پر مکمل عملدرآمدکو یقینی بنایا جارہا ہے ،جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ انقلاب شروع ہوچکا ہے ،انتخابات میں حصہ لینے کا انہی لوگوں کو حق ہے۔
جو چور لٹیرے اور اس ملک کے غدار نہیں بلکہ ایماندار اور ملک وقوم کے وفادار ہیں انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں ایسے امیدواروں کو ہرگز ووٹ دیکر کامیاب نہ کریں ،جن کے باپ دادا یا وہ خودسرکاری واجبات کے نادہندہ یا جعلی ڈگری کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ ایسے افعال کے مرتکب ہیں ،جن پر معزز اور شریف شہریوں کو شرمندگی محسوس ہو اور نگران حکومت اور سپریم کورٹ آف پاکستان قومی دولت لوٹنے والے تمام سیاستدانوں سے واجبات کی وصولی کرے۔