نگران وزیراعظم نے ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا، نگران وزیر پانی و بجلی کو صورتحال پر فوری قابو پانے کی ہدایت کر دی۔نگران وزیر پانی و بجلی ڈاکٹر مصدق ملک نے وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کو بجلی کی پیداوار اور قلت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزیر اعظم نے طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے تیل کی خریداری کے لئے فوری طور پر 5 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعظم کھوسو نے وزیر پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔