کراچی : (جیوڈیسک)نگران حکومت بھی سابقہ حکومت کی روش پر چل نکلی۔ ایک ہفتے کے دوران بینکنگ سیکٹر سے نواسی ارب روپے قرض لے لیا۔ کراچی اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق پانچ اپریل کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران بینکنگ سیکٹر سے حکومتی قرضوں کا حجم نو سو بیالیس ارب روپے سے بڑھ گیا۔
اس دوران مرکزی بینک سے نواسی ارب روپے جبکہ شیڈول بینکوں سے دس کروڑ روپے قرض لیا گیا۔ رواں مالی سال کے دوران حاصل کئے گئے قرضوں میں بجٹ سپورٹ کی مد میں نو سو پچیس ارب روپے قرض لیا گیا۔