پی پی سات کے ضمنی انتخابات کا دنگل آج سجے گا

Election

Election

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پی پی سات کے ضمنی انتخابات کا دنگل آج سجے گا ،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان کانتے دار مقابلہ ٹیکسلا 21 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس جبکہ 38 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دے دیئے گئے،پی ٹی آئی اپنی نشست کا دفاع کرئے گی۔

انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے سیاسی مخالفین کی جانب سے لوگوں میں مذہبی انتشار پھیلانے کے لئے ہینڈ بل تقسیم ، مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک عمر فاروق نے سیاسی مخالفین کی مذکورہ کاروائی سے تحریری طور پر ریٹرننگ آفیسر کو آگاہ کردیا ، تحریری درخواست کے ساتھ تقسیم ہونے والے ہینڈبلز کا ثبوت بھی فراہم کردیا گیا۔

الیکشن کے دوران متعدد مقامات پر سخت لڑائی جھگڑے کا احتمال،دونوں جماعتیں فتح کے لئے پر امید،پی پی پی کے چوہدری کامران اسلم اور آزاد امیدوار محمد سرور علوی بھی انتخابی دنگل میں شامل ،تحصیل راولپنڈی کی ساڑھے آٹھ یونین کونسلوں جبکہ تحصیل ٹیکسلا کی پانچ یونین کونسلوں سمیت ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈز ضمنی انتخابات کے حلقہ میں شامل ہیں،ملک عمر فاروق اپنے حلقہ وحدت کالونی میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔

عمار صدیق خان کو ووٹ پی پی آٹھ میں ہے وہ اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے،پی پی سات کے ضمنی الیکشن میںتمام پولنگ اسٹیشنوں پردفعہ 144 کا نفاذ ،پولنگ اسٹیشنز کے اطراف 100 میٹر تک پولنگ کیمپ قائم کرنے ، نعرہ بازی، اشتعال انگیز ی اور ہوائی فائرنگ کرنے پر مکمل پابندی ، پولنگ صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

پی پی سات کے ضمنی انتخابات کا دنگل آج سجے گا پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار بھی جیت کی دوڑ میں شامل ، 21 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا جبکہ 38 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ، الیکشن فوج کی نگرانی میں کروایا جا رہا ہے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عابد حسین کے مطابق آٹھ سو فوجی جوان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ٹی ایم او آفس میں سیکورٹی کی نگرانی کے لئے ایک کائونٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

ایک لاکھ پچانوے ہزار سات سو چودہ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 105701جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 90013ہے، ا لیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پی پی 7 کے 167پولنگ اسٹیشن جبکہ 470پولنگ بوتھ ہیں جن میں مردانہ 250جبکہ خوتین 220ہیں، حساس قرار دیے گئے پولنگ اسٹیشنز پر لڑائی جھگڑے کا احتمال ہے۔

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی سات پی ٹی آئی کے ایم پی اے محمد صدیق خان کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی مرحوم کے فرزند عمار صدیق خان پی ٹی آئی کے امیدوار جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک عمر فاروق ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے یا د رہے کہ مرحوم محمد صدیق خان نے2013 کے عام الیکشن میں سیاسی قد آور شخصیت چوہدری نثار علی خان کو شکست دی تھی پی ٹی آئی اپنی نشست کا دفاع کرے گی۔

پولنگ صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ پی پی سات کے ضمنی الیکشن تحصیل راولپنڈی ،تحصیل ٹیکسلا کی یونین کونسلز کے علاوہ ٹیکسلا شہر کے 22 وارڈ ز پر مشتمل ہے میڈیا کے نمائندے بحیثیت مبصر تو پولنگ اسٹیشنز کے اندر جا سکیں گے مگر میڈیا نمائندوں کو کیمرہ لے جانے کی اجازت نہ ہے ضمنی الیکشن میں صوبائی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے جس کی بنا پر ٹرن آوٹ میں کمی کے امکانات ہیں الیکشن کمپین ختم ہونے کے بعد سیاسی مخالفین کی جانب سے بذریعہ اشتہار مسلم لیگ ن کے خلاف حلقہ میں ہیڈ بل تقسیم کیے جارہے ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے مسلم لیگ کے امیدوار ملک عمر فاروق نے تحریری طور پر ریٹرننگ آفیسر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے درخواست کے ساتھ تقسیم کیے جانے والے ہینڈ بل بھی بطور ثبوت پیش کیے گئے ہیں۔

ادہر ٹیکسلا کے رہائشی متعدد افغانی باشندوں جن کے آئی کارڈ بلاک تھے انھیں اثر رسوخ اور سیاسی رشوت کے طور پر ان بلاک کردیا گیا وہ بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے،پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں تحصیل راولپنڈی کی جو یونین کونسلیں شامل یں ان میں یونین کونسل بجنیال، چکری، رنیال، اڈیالہ،پڑیال،چہان، سہال،کولیاں حمید جبکہ دھمیال کی آدھی یونین کونسل شامل ہے۔

اسی طرح تحصیل ٹیکسلا کی جو یونین کونسلیں شامل ہیںن میں یونین کونسل گڑھی سکندر، عثما کھٹر، خرم پراچہ،جلالہ، اور ٹھٹہ خلیل کی آدھی آدھی یونین کونسلیں شامل ہیں،اسی طرح ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈز اس حلقہ میں شامل ہیں، حلقہ میں 470 مرد خواتین کے پولنگ بوتھ بنائیں گے ہیں ، 167 پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرزاپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض عابد حسین سرگانہ،ریجنل الیکش کمشنر سرگودہ،جبکہ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض علی عبداللہ خالد ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ون فیصل آباد ،اور اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر کے فرائض تسنیم علی خان اسسٹنٹ کمشنرادا کر رہے ہیں۔

تحصیل راولہنڈی کی حدود میں 92 پولنگ اسٹیشن جبکہ تحصیل ٹیکسلا کی حدود میں 75 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں،خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر مرد حضرات کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038