ملتان (جیوڈیسک) مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ این اے 149 کے ضمنی انتخابات میں جو بھی رزلٹ آئے اسے کھلے دل سے تسلیم کروں گا جبکہ دوسرے امیدواروں کو بھی ایسا ہی کرنا چاہئے۔
ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ووٹر عام روٹین میں ووٹ ڈالنے کے لیے باہر نکل رہے ہیں ، وقت گزرنے کے ساتھ ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جائے گا۔
ضمنی انتخابات کا نتیجہ ملکی سیاست پر اثر انداز ہوگا۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ الیکشن جیتنے کے بعد کسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کروں گا۔ آزاد حیثیت سے ہی اپنا کام جاری رکھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد جشن نہیں مناؤں گا۔ ملک کے حالات جشن منانے والے نہیں ، جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جب غریب آدمی کو حق ملے گا تو ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔