کراچی (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات این اے 246 میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل فوج کی نگرانی میں مکمل کر لیا ، بیلٹ پیپرز ریٹرنگ افسران اور ڈسٹرکٹ افسران کو منتقل۔ فوج کی نگرانی میں این اے 246 کے ضمنی انتخابات کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 4 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں ۔ بیلٹ پیپرز رینجرز کے ذریعے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرنگ افسر کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
بیلٹ پیپرز 22 اپریل کو پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات کے لیے 213 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔