ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پی پی سات کے ضمنی انتخابات ، پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، مسلم لیگ ن کے ملک عمر فاروق 5191 ووٹوں کی واضح برتری کے ساتھ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔
پی ٹی آئی کے امیدوار عمار صدیق خان 46432 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری کامران اسلم 5619 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے، پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے امیدوار امجد نے 102 آزاد امیدوار محمد سرور علوی نے 665 ووٹ حاصل کئے۔
انتخابات فوج کی نگرانی میں منعقد ہوئے، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے حامیوں کے درمیان ہلکی پھلکی چھڑپیں ہوتی رہیں تاہم کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا،ڈھوک وجن میں دونوں گروپوں کے تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے،پولنگ اسٹیشن 109,110 میں انتخابی فہرستوں کی غلطی کی بنا پر پولنگ دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوئی پولنگ کی شرح 54.29 رہی۔
تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر پی پی سات راولپنڈی سات علی عبداللہ خالد کی جانب سے جاری کردہ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں کل 167 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے، حلقہ پی پی سات میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 1,95,714 تھی، جس میں مرد ووٹوں کی تعداد105701 جبکہ خواتین ووٹوں کی تعداد90013 تھی ، پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں کل 106246 ووٹ کاسٹ کئے گئے،جن میں مرد 59214 جبکہ خواتین47032 ووٹ کاسٹ ہوئے،جن میں سے 104441 ووٹ درست قرار دیئے گئے جبکہ1805 ووٹ مسترد ہوئے،ڈالے گئے ووٹو کی شرح تناسب 54.29 فیصدرہی۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک عمر فاروق نے 51623 ووٹ حاصل کئے جبکہ پی ٹی آئی کے عمار صدیق خان نے 46432 ووٹ حاصل کئے اسی طرح پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے امیدوار امجد ے102 پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری کامران اسلم نے 5619 ووٹ اور آزاد امیدوار محمد سرور علوی نے 665 ووٹ حاصل کئے،اس طرح انتخابی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک عمر فاروق 5191 کی لیڈ کے ساتھ کامیاب قرار پائے۔
وحدت کالونی ٹیکسلا پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ میں انتخابی نتائج سننے والوںکا تانتا بندھا رہا اسی طرح مسلم لیگ ن کی جانب سے کوہستان ہاوس ٹیکسلا میں اتخابی نتائج مرتب کرنے کے لئے کاونٹر قائم کیا گیا تھا جہاں مسلم لیگ ن کے حامیوں کی کثیر تعداد جمع تھی، نتایج کے اختتام پر مسلم لیگ ن کے حامیوں نے کوہستان ہاوس میں خوب جشن منایا۔
اس موقع پر آتش بازی کے ساتھ ساتھ ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بھی اڑائی گئیںکارکنان کی جانب سے بے دریغ ہوائی فائرنگ کا سلسلہ رات گئے جاری رہا ، جس پر پولیس ٹس سے مس نہیں ہوئی،پولنگ اسٹیشن 142 ٹیکسلا میں مسلم لیگ ن کے پرویز ٹھیکدار اور پی ٹی آئی کے امیدوار عمار صدیق خان کی سخت چھڑپ ہوئی جس پر عمار صدیق خان نے پرویز ٹھیکدار کو منہ پر تھپڑ رسید کیا،جس پر مسلم لیگ ن کے امیدوار فوری موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
ادہر اپنی کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ وہ یہ نشست چوہدری نثار علی خان کے نام کرتے ہیں جن کی عوام دوستی اور حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے میگا پروجیکٹس پر حلقہ عوام نے انھیں عزت سے نوازا۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038