فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی مسائل کے ازالے کے اقدامات کئے جائیں۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی: رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں عوام کو درپیش فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ ہے کہ فوری اقدامات کرتے ہوئے تمام علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی اور سیوریج کے سسٹم کو درست بنا کر عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور شاہ فیصل زون ڈی ایم سی کورنگی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے عوامی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی اداروں اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے علاقائی مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے مختلف علاقوں میںعوامی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے عوامی وفود سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ عوام پہلے ہی بلدیاتی مسائل سے دو چار ہیں اور پینے کے صاف پانی کی عد م فراہمی اور سیوریج کا ناقص نظام کی وجہ سے انتہائی اذیت اور مشکلات کا شکار ہیں متعلقہ ادارے بحران کا شکار ہونے کی وجہ سے عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہیں رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری عوام کو یقین دلا یا کہ حق پرست قیادت عوامی وسائل کو عوامی فلاح و بہبود کے لئے استعمال میں لائے گی انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں سے غیر قانونی کنکشن کی روک تھام کو یقینی بنا کر عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کی درستگی کے حوالے سے مسائل کو حل کیا جائے۔