کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) وزیر اعظم میاں نوازشریف کی جانب سے کسانوں کے لیے 341ارب روپے کی خطیر رقم پر مشتمل زرعی پیکج کے تحت ساڑھے 12 ایکٹر تک کے چاول اور کپاس کے کاشت کاروں کے لیے 5000 روپے فی ایکڑ کی مالی معاونت کا اعلان کیا گیا تھا ۔لیکن ریونیوڈپارٹمنٹ کی ذیادتی کے باعث 5000 فی ایکڑ کی بجائے 1000 روپے فی ایکڑ تک دیے جاتے رہے۔
جس پر کاشت کاروں نے کئی مرتبہ شدید احتجاج کیا۔ریونیو افیسر حاجی ذوالفقار علی اور پنجاب بینک عملہ کے مطابق حکومت نے شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے امدادی رقم میں اضافہ کر دیا ہے ۔جب موقع پرکاشت کاروںدے دریافت کیاگیا تو پتہ چلا کہ 10ایکڑ تک کے کاشت کاروں کو 15000 جبکہ 5 سے 6 ایکڑ کے کاشت کار کو چیک دیا جاتا رہا۔
کسانوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ کاشت کاروںکو اعلان کردہ 5000 روپے فی ایکڑ دیے جائیں۔ TMA کروڑ میں حکومت پاکستان کی جانب سے زرعی پیکج میں کاشت کاروں کو چیک دیے جا رہے ہیں ۔اس موقع پر ریونیو افسر حاجی ذوالفقار اور پنجاب بینک کا عملہ کام کر رہا ہے اور مختلف چکوک کے کاشت کاروں کا رش لگا ہوا ہے