امدادی رقوم کی تقسیم میں پیچیدگی، آئی ڈی پیز کو پریشانی

IDPs Waziristan

IDPs Waziristan

پشاور (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کے لئے پنجاب حکومت نے 7 ہزار روپے فی خاندان بھجوا ئے ہیں، تاہم امدادی رقوم تقسیم کرنے کے پیچیدہ طریقہ کار کے باعث متاثرین کی اکثریت کو یہ رقم نہیں مل سکی۔

10لاکھ 11ہزار 111آئی ڈی پیز ایف ڈی ایم اے کے ساتھ رجسٹرڈ ہوچکےہیں۔ 96ہزار 699رجسٹرڈ خاندانوں میں سے محض 60ہزار 586 کی نادرا نے تصدیق کی ہےجبکہ 36 ہزار خاندانوں تک امدادی رقم تاحال نہیں پہنچ سکی۔ متاثرین کے مطابق بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعےاکثر متاثرین کے انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہو پارہی۔

جس کی وجہ سے حکومت پنجاب کی طرف سے 7ہزار روپے فی خاندان کا عید پیکج بھی ان تک نہ پہنچ سکا۔