لاہور(جیوڈیسک) لاہور کے حلقہ این اے 125 میں پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے ساٹھ فٹ لمبا اور تین فٹ چوڑا بلا تیار کیا ہے۔ این اے 125 میں تحریک انصاف کے 25 سے 30 حامیوں نے ایک ہفتے کے عرصے میں یہ بلا تیار کیا ہے۔
ڈیفنس میں جب بلا نمائش کے لئے رکھا گیا تو بچوں اور بڑوں نے بلے کے اوپر پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لکھے اور تحریک انصاف کے لئے ووٹ بھی مانگا۔ بلا بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ بلا پی ٹی آئی کے نعرے جنون کے تحت بنایا گیا ہے