اسلام آباد(جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے پنجاب ہائوس کے 88 ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پنجاب ہاوس کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پنجاب ہاوس کے 88 ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکومت پنجاب کی اپیل بھی خارج کر دی اور پنجاب حکومت کی جانب سے بے جا اپیل دائر کرنے پر پنجاب حکومت کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔