فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف ویسٹ ریجن پنجاب کے سیکرٹری ویلفیئر اور پی پی 51 سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی لقمان چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں سپیشل بینچ کے ذریعے اب ان نام نہاد ” شریفوں ” کی تلاشی لینے کا عمل شروع ہو گیا ہے، عدالت نے تو جے آئی ٹی سے 60روز میں نتائج مانگے ہیں مگر محسوس یہ ہورہاہے کہ صرف ابتدائی 15دنوں میں جے آئی ٹی جو رپورٹ دیگی وہ ہی ان غاصب حکمرانوں کی سیاست کا سورج غروب کر دیگی۔
انہوں نے کہاکہ یہ کریڈٹ صرف عمران خان کو جاتا ہے کہ جنہوںنے وطن عزیز کے سب سے طاقتور ترین انسان کو تلاشی کیلئے عدالت کے روبرو کھڑا کیا ہے ورنہ یہ لوگ دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کر کے خزانے کو زنگ لگادیتے ،عوام اسی لئے تو عمران خان کی ہر کال پر لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل کرتے ہیں اس کے برعکس 5-5ہزار کے اجتماع سے خطاب کرکے کروڑوں روپے لٹانے کا اعلان کرنیوالے نواز شریف ایک کال پر چند سو افراد کو اکٹھا نہیں کرسکتے ،خود کو امیر المومنین کہلوانے کے چکر میں کشمیری ” کاکا ” عوام کو بھیڑ بکریوں سے زیادہ اہمیت نہیں دینا تاہم عمران خان اقتدار میں آکر عوام کو اپنے سرکا تاج بنائیں گے ،لقمان چوہدری نے مزید کہا کہ اگر پاکستان کوبچانا ہے تو عمران خان کو لانا ہوگا اگر اس کام میں دیر ہوگئی تو پھر کسی کو پچھتانے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔