اسلام آباد(جیوڈیسک)تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ جو فیصلہ دے گی قبول کروں گا۔ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ آئین پاکستان کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ آیا ہوں،سپریم کورٹ جو فیصلہ دے گی اس کو قبول کروں گا۔
ایک سوال کے جواب میں طاہرالقادری نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہاآپ کی درخواست سماعت کیلئے منظورہوچکی ہے،جن افراد کو فریق بنایا ان سب کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ طاہرالقادری نے بتایا کہ عدالت کو کہا ہے کہ میں بطور اسکالرنہیں بلکہ ایک ووٹر کے طورپرآیا۔
انہوں نے بتایا کہ دہری شہریت پاکستان میں جرم نہیں،آئین منع نہیں کرتا،آئین پاکستان کے کسی آرٹیکل میں درخواست دائرکرنے کی ممانعت نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حق ہے کہ وہ دہری شہریت معاملے پر سوالات اٹھائے۔