سپریم کورٹ سے منظوری کے بعد بلدیاتی الیکشن کا پرانا شیڈول منسوخ

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے دیا گیا نیا شیڈول منظور کر لیا۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات تیس جبکہ سندھ میں اٹھارہ جنوری کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ارسال کردہ خط میں استدعا کی تھی کہ عملی اور تکنیکی مشکلات کے باعث الیکشن شیڈول میں توسیع نا گزیر ہے۔ لہذا صوبوں میں انتخابات کے انعقاد کی نئی تاریخیں دی جائیں۔ اس حوالے سے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی تجاویز اور انتخابی شیڈول کو منظور کر لیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق پنجاب میں 30 جنوری، سندھ میں 18 جنوری اور خیبر پختونخوا میں فروری میں الیکشن کرائے جائیں گے اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بھی فروری کے مہینے میں شیڈول کے مطابق انتخابات کرائے جائیں گے۔ بلوچستان میں شیڈول کے مطابق 7 دسمبر کو ہی الیکشن ہو گا۔