سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت تبدیل ہو چکی ہے۔ وفاق اس معاملے پر مزید آگے نہیں بڑھنا چاہتا۔

وفاق نے اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست بھی واپس لے لی۔ عدالت نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی۔