لاہور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے توہین رسالت کی مجرمہ آسیہ بی بی کی سزائے موت پر تاحکم ثانی عملدرآمد روک دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق آسیہ بی بی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے بغیر حقائق کا جائزہ لیے سزائے موت سنائی گئی ہے ان پر جھوٹا الزام لگایا گیاہے اس لیے سزائے موت کو کالعدم قرر دیا جائے۔
سپریم کورٹ نے سزائے موت پر عملدرآمد تاحکم ثانی روکتے ہوئے ٹرائل کورٹ اور تفتیشی افسر سے کیس کا تمام ریکارڈ طلب کرلیاہے ۔واضح رہے کہ آسیہ بی بی پر 2009میں توہین رسالت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
انہیں ٹرائل کورٹ میں سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد آسیہ بی بی کی جانب سے سزائے موت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کو برقرار رکھا تھا۔