سپریم کورٹ نے پیش نہ ہونے پر بابر اعوان پر جرمانہ عائد کر دیا

Babar Awan

Babar Awan

.
اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے انتخابی عذرداری کیس میں پیش نہ ہونے پر بابر اعوان پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بابر اعوان اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، وہاں سے فارغ ہو کر سپریم کورٹ آئیں گے۔

جس پر جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ یہ کوئی عذر نہیں ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی وجہ سے سپریم کورٹ نہ آئیں، انہوں نے کہا کہ کیس کو گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سنیں گے۔