سپریم کورٹ میں بلوچستان بے امنی کیس کی سماعت آج ہو گی

Supreme Court

Supreme Court

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان بے امنی کیس میں سپریم کورٹ نے خضدار میں اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ آج پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے خضدار میں ملنے والی لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کو ڈی این اے رپورٹ آج پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایف سی کے وکیل عرفان قادر نے بتایا کہ جن دو ایف سی اہلکاروں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ان کے خلاف کارروائی کے لیے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔