سپریم کورٹ کے نئے بینچ پر اظہار اطمینان سے حکومتی پراپیگنڈہ کرنے والوں کیلئے ایک بڑا سبق ہے، راجہ زرار سجاد

PTI

PTI

فیصل آباد (پ۔ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ زرار سجاد نے کہا ہے کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا سپریم کورٹ کے نئے بینچ پر اظہار اطمینان سے حکومتی پراپیگنڈہ کرنے والوں کیلئے ایک بڑا سبق ہے انہیں اس بات سے سبق سیکھ لینا چاہیے کہ جھوٹے پراپیگنڈے بے نقاب ہو جاتے ہیں اور وقت بہت بڑا استاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی لڑائی لڑنے کیلئے اپنی کاوشوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور موقف درست ثابت ہونے پر ملکی مفادات میں ایک بڑا اضافہ ہوگا جس کا فائدہ براہ راست عوام اور اداروں کو ہوگا کچھ لوگ ذاتی مفادات کی خاطر ملکی مفادات کو پس پشت ڈال کر تحریک انصاف کے موقف کیخلاف کمر بستہ ہیں جبکہ ایسے لوگوں کو رسوائی کے سوا کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کے بیانات کسی بھی اہمیت کے حامل نہیں کیونکہ اتنے پرانے سیاستدان ہونے کے باوجود وہ اب تک کوئی جماعتی حیثیت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں عمران خان کیخلاف بیانات دینے سے سیاستدان نہیں بنا جاسکتا بلکہ اس کیلئے اپنی سیاسی اہمیت عوام کے سامنے لانا ہوگی۔

بارہا پارلیمنٹ میں جانے کے باوجو ماسوائے حکمرانوں کی خوشامد کے بہت سے سیاستدانوں نے کوئی کام نہیں کیا جوکہ ملکو قوم کے ساتھ زیادتی ہے۔وہ اپنے سیاسی ڈیرہ پر حلقہ کی عوام اور صحافیوں کے ایک وفد سے ملا قات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

جاری کردہ میڈیا سیل
پاکستان تحریک انصافPP-65
03311144492
03359999265
٭٭٭٭٭