سپریم کورٹ کا حکومت کو بلٹ پیپر چھپانے کا حکم خوش آئند اقدام ہے
Posted on November 10, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی: بلدیاتی انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں سپریم کورٹ کا حکومت کو بلٹ پیپر چھپانے کا حکم خوش آئند اقدام ہے۔ پورے پاکستان سے ہماری پارٹی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔ ان خیالات کا اظہار کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئرمین نعیم الزماں کھوکھر نے اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نادرا کے ریکارڈ کے مطابق غیر مسلموں کے اعداد وشمار بتائے جائیں اور باقاعدہ طور پر حلقہ بندی کی جائے تاکہ پاکستان میں رہنے والے غیر مسلم اپنے نمائندوں کا انتخاب کرسکیں ۔ملک کی تمام سیاسی جماعتیں غیر مسلم عوام کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہیں اور اپنے مفادات پورے ہونے کے بعد وہ ہمیں۔
یکسر نظر انداز کردیتی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو چھٹا ضلع بنانے کا اقدام غیر آئینی، غیرسیاسی اور غیر قانونی ہے اس فیصلے سے سند ھ حکومت کا ذاتی مفاد وابستہ ہے۔بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانا موجودہ حکومت او ر الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔