اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں 18 ویں اور 21 ویں آئینی ترمیم سے متعلق مختلف درخواستوں پر سماعت ہو ئی، جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔
اسلام آباد کے سوا تمام صوبوں اور وفاق کی جانب سے جواب داخل کرا دیا گیا۔ عدالت نے لارجر بنچ کی تشکیل کے لئے معاملہ چیف جسٹس ناصر الملک کو بھجوا دیا۔دوران سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی نے استفسار کیا کہ وفاقی دارالحکومت کی جانب سے کوئی جواب آیا،جس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادنے عدالت میں کہا کہ صرف نوٹس ملا تھا۔
جواب داخل کرنیکی ہدایت نہیں کی گئی تھی ،جسٹس شیخ عظمت سعید نے اس موقع پر کہا آپ گزشتہ سماعت کا آرڈر پڑھ کر سنائیں، اس پرایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نےجواب داخل کرانے کیلئے3 دن کی مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔