سپریم کورٹ نے سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر نظر ثانی پر سماعت ملتوی کر دی

 Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے سزائے موت کے دو قیدیوں کی سزا پر نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ سزائے موات کے دو قیدیوں عطاء اور محمد اعظم کی جانب سے دائر نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے موقع پر چیف جسٹس نے ملزمان کے وکیل طارق عزیز کو کہا کہ نظرثانی کے فیصلے پر مزید نظرثانی کی درخواست دائر نہیں ہو سکتی۔ آپ اس حوالے سے قانون کا مزید مطالعہ کر کے آئیں جس کے بعد مقدمے کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔