سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں سی این جی سستی ہو گئی

CNG

CNG

کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جی ایس ٹی کم ہونے سے ملک بھر میں سی این جی بھی سستی ہو گئی، پوٹھوہار، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں فی کلو سی این جی ایک روپے 97 پیسے جبکہ پنجاب اور سندھ میں ایک روپے 28 پیسے فی کلو سستی ہو گئی۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین غیاث پراچہ کے مطابق سی این جی پر جی ایس ٹی کی شرح میں 9 فیصد کمی ہونے سے ملک بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گئی ہے، جس سے ریجن ون جس میں پوٹھوہار ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ شامل ہیں فی کلو سی این جی ایک روپے 97 پیسے سستی ہونے کے بعد 72 روپے 93 پیسے جبکہ ریجن ٹو جس میں پنجاب اور سندہ شامل ہیں۔

ایک روپے 28 پیسے کمی کے بعد سی این جی کی نئی قیمت 64 روپے 90 پیسے مقرر کی گئی ہے، سی این جی پر جی ایس ٹی 26 فیصد سے کم ہوکر 16 فیصد پر آ گیا ہے۔