اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ڈرون حملوں کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔ عدالت عظمی نے قرار دیا ہے کہ معاملہ دفاع اور خارجہ سے متعلق ہے عدالتی دائرہ کار میں نہیں آتا۔ سپریم کورٹ نے ڈرون حملوں کے خلاف وکلا محاذ برائے دستور کی جانب سے دائر کی گئی اپیل خارج کر دی ہے۔ عدالت عظمی نے قرار دیا ہے کہ ڈرون حملوں کا معاملہ دفاع اور خارجہ سے متعلق ہے، عدالتی دائرہ کار میں نہیں آتا۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اس معاملے میں مداخلت آئین وقانون کی خلاف ورزی ہو گی۔ وکلا محاذ برائے دستور نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے درخواست خارج کیے جانے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تاہم سپریم کورٹ نے بھی لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔