سپریم کورٹ آج ای او بی آئی اسکینڈل اور تھری جی ٹیکنالوجی کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت کریگا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ آج ای اوبی آئی کرپشن کیس سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت آج کریگا۔ گزشتہ سماعت کے دوارن سپریم کورٹ نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے مبینہ میگا کرپشن اسکینڈل میں نجی رہائشی ادارے ایڈن سوسائٹی کے اکانٹس منجمد کرتے ہوئے کراچی میں ای او بی آئی کی طرف سے خریدی گئی اراضی کا سروے کرانے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ میں آج ای او بی آئی میگا کرپشن کیس، لاپتہ افراد، پی آئی اے بے ضابطگیوں، ارکان پارلیمنٹ جعلی ڈگری اور اوقاف اراضی کیس سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت بھی ہوگی۔