سپریم کورٹ بار کے انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کی مسلسل پانچویں فتح

Asma Jahangir

Asma Jahangir

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں پانجویں مرتبہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدراتی امیدوار نے میدان مار لیا ہے۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کے فضل حق عباسی 1 ہزار 7 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

جبکہ حامد خان گروپ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار عبدالستار خان 961 ووٹ حاصل کر سکے۔ اس موقع پر وکلا نے مٹھائی تقسیم کی اور نعرہ بازی کرتے رہے۔ نو منتخب صدر فضل حق عباسی کا کہنا تھا کہ وہ وکلا برادری کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

عاصمہ جہانگیر بھی اپنے گروپ کی مسلسل پانچویں فتح پر خوشی سے پھول نہ سمائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بار ہمیشہ کی طرح اپنا آزادانہ رول ادا کرتی رہے گی۔ چودھری مقصود احمد سیکرٹری، عباس شاہ نائب صدر، ثناء اللہ زاہد ایڈیشنل سیکرٹری اور قاضی شہریار اقبال فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔