اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ 2013 کے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے حوالے سے 3 درخواستوں پر آج سماعت کرے گی۔ 2013 کے عام انتخابات کالعدم قرار دینے اور ملک میں نئے شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے 3 مختلف درخواستیں دائر ہیں۔
درخواست گزار وں میں سپریم کورٹ کے سابق جج محمود اختر صدیقی ، سابق وزیر داخلہ میاں زاہد سرفراز اور ایک شہری داؤد غزنوی شامل ہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ محمود اختر صدیقی نےدرخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ غیر 2013 کے عام انتخابات متنازع ہو چکے ہیں ، عدالت ان انتخابات کو کالعدم قرار دے کر نئے عام انتخابات کا حکم جاری کرے۔