اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے انتخابات کے لئے لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی کے علاوہ دس بڑے شہروں میں پولنگ سٹیشن قائم ہیں جہاں پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ انتخابی عمل کی نگرانی الیکشن بورڈ کے سربراہ افراسیاب خان کر رہے ہیں۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس اور متعلقہ محکموں نے بھی فول پروف سکیورٹی کے لئے اقدامات کئے ہیں۔
انتخابات میں 2720 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ دو صدارتی امیدواروں کامران مرتضی اور امان اللہ کنرانی کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اب تک کی صورتحال میں سندھ اور خیبر پختونخوا سے نائب صدور جبکہ ایڈیشنل اور فنانس سیکرٹریز بھی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔